ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال: ذہنی تناؤ میں مبتلا شخص نے کی خود کشی

الال: ذہنی تناؤ میں مبتلا شخص نے کی خود کشی

Fri, 02 Oct 2020 20:36:28    S.O. News Service

الال،2؍اکتوبر (ایس او نیوز) الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ’کوشالانگر ا‘ میں ایک 43سالہ شخص نے پھانسی کے ذریعے  خود کشی کرلی ہے۔بتایا جاتا ہے مہلوک شخص کا نام یجنیش اچاریہ  ہے۔چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی لگی تھی اس لئے وہ  تب سےاپنے گھر پر اکیلا ہی ہتاتھا۔

سمجھا جاتا ہے کہ تنہائی کی وجہ سے وہ سخت ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے  پھندا لگا کر خود کشی جیسا اقدام کر بیٹھا۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر الال پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بھیجتے ہوئے معاملہ درج کرلیا۔


Share: